مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع نے آج ہفتے کی صبح یوکرین کے دو شہروں میکولایف اور خارکیف میں شدید دھماکوں کی گون سنائی دینے کی خبر دی ہے۔
میکولایف کے میئر نے شہر پر ان جدید حملوں کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ میکولایف کے بیچوں بیچ کئی شدید دھماکے ہوئے ہیں۔ البتہ انہوں نے ان دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والی انسانی یا غیر انسانی نقصانات کا ذکر نہیں کیا اور مزید اطلاعات بیان نہیں کیں۔
دوسری جانب سے خبری ذرائع نے یوکرین کے شمال مشرق میں واقع شہر خارکیف میں بھی تین شدید دھماکوں کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر میں خطرے کے آلارم بجنے لگے ہیں۔ ابھی تک ان دھماکوں کے ممکنہ نقصانات کے متعلق کوئی خبر منتشر نہیں ہوئی ہے۔
در ایں اثنا یوکرین کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یوکرین کے جنوب میں خرسون کے علاقے میں ۹۳ روسی فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ